عالمی منڈی میں تیل مہنگا، برینٹ کروڈ 104 ڈالر کی سطح کوچھوگیا

کراچی(رم نیوز)عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے اور Brent Crude Oil 104 ڈالر فی بیرل کی سطح تک پہنچ گیا ہے، جس کے باعث توانائی بحران کے خدشات بڑھنے لگے ہیں۔ رپورٹس کے مطابق ایران، امریکہ اور اسرائیل کے درمیان کشیدگی کے اثرات عالمی تیل مارکیٹ پر بھی پڑ رہے ہیں جس سے قیمتوں میں تیزی دیکھی جا رہی ہے۔

رپورٹس کے مطابق لندن میں Brent Crude Oil کی قیمت میں تقریباً 3 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے جس کے بعد یہ 104 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئی، جبکہ West Texas Intermediate (WTI) Crude Oil بھی بڑھ کر 99 ڈالر فی بیرل کی سطح پر آ گیا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر خطے میں کشیدگی برقرار رہی تو عالمی سطح پر توانائی کی فراہمی متاثر ہو سکتی ہے اور تیل کی قیمتوں میں مزید اضافہ بھی دیکھنے میں آ سکتا ہے