ایران پر حملے کا 17واں روز: تہران، بغداد اور دوحہ دھماکوں سے لرز اٹھے، خطے میں جنگ تیز

تہران/بیروت (رم نیوز)ایران پر حملے کا 17واں روزہے دونوں ممالک کی جوابی کارروائیاں جاری ہیں ۔ تہران، بغداد اور دوحہ دھماکوں سے لرز اٹھے ہیں۔ ایران پر امریکی و اسرائیلی جارحیت کے 17ویں روز تہران کے سعد آباد پیلس کے قریب شدید دھماکے ہوئے، جبکہ تہران میں شہادتوں کی تعداد 1500 سے تجاوز کر گئی ہے۔ لبنان میں اسرائیلی بمباری اور زمینی کارروائی کے نتیجے میں 900 شہری شہید ہو چکے ہیں، جہاں حزب اللہ کی جانب سے سخت مزاحمت جاری ہے۔

ایران کے 57 جوابی حملوں نے تل ابیب میں عمارتیں تباہ کر دیں؛ 15 ہلاک اور 3300 سے زائد زخمی ہوئے۔بغداد میں امریکی سفارت خانے پر شدید ترین راکٹ حملہ، جبکہ دوحہ اور اماراتی گیس فیلڈز بھی ڈرون حملوں کی زد میں آ گئے۔برطانیہ، فرانس اور جرمنی سمیت یورپی یونین نے صدر ٹرمپ کی بحری بیڑے بھیجنے کی اپیل مسترد کر دی ہے۔ ایرانی موقف: وزیر خارجہ عباس عراقچی کا اعلان کہ آبنائے ہرمز بند رہے گی اور امریکہ سے کوئی مذاکرات نہیں ہوں گے۔