واشنگٹن (رم نیوز)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نیٹو اور اتحادیوں پر شدید برہم ہیں۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھلوانے میں مدد نہ دینے پر نیٹو اور دیگر اتحادی ممالک کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ جب امریکہ کو ضرورت تھی تو اتحادی غائب تھے۔ صدر ٹرمپ نے برطانوی وزیراعظم کیئر سٹارمر کی مدد کی پیشکش مسترد کرتے ہوئے کہا کہ اب آپ کے جنگی طیاروں کی ضرورت نہیں، آپ نے مایوس کیا ہے۔
ٹرمپ کا دعویٰ ہے کہ ایرانی بحریہ اور فضائیہ مکمل تباہ ہو چکی ہے اور وہاں اب مذاکرات کے لیے کوئی قیادت باقی نہیں بچی۔ انہوں نے خبردار کیا کہ ایٹمی ہتھیار رکھنے والا ایران ایک گھنٹے میں اسرائیل اور مشرقِ وسطیٰ کو نشانہ بنا سکتا تھا، اسی لیے کارروائی ضروری تھی۔ ٹرمپ نے جاپان، چین اور جنوبی کوریا سے ایک بار پھر مدد مانگتے ہوئے کہا کہ جنگ جلد ختم ہو جائے گی۔