پی پی ایس سی کا مختلف محکموں کے نتائج کا اعلان؛ پنجاب پولیس اور ریونیو اتھارٹی کے امیدوار کامیاب

لاہور (رم نیوز) پی پی ایس سی نے مختلف محکموں کے نتائج کا اعلان کردیا، پنجاب پولیس اور ریونیو اتھارٹی کے امیدوار کامیاب ہوئے ہیں۔پنجاب پبلک سروس کمیشن (PPSC) نے مختلف سرکاری محکموں کی آسامیوں کے لیے تحریری امتحانات کے نتائج جاری کر دیے ہیں۔ سیکرٹری پی پی ایس سی افضال احمد نے کامیاب امیدواروں کا نوٹیفکیشن جاری کرتے ہوئے فہرستیں ویب سائٹ پر اپ لوڈ کر دی ہیں۔

پنجاب پولیس میں لاہور ریجن سے 29، فیصل آباد سے 30 اور بہاولپور سے 23 امیدوار سب انسپکٹر کے لیے کامیاب ہوئے ہیں۔ پنجاب ریونیو اتھارٹی میں کمپیوٹر آپریٹر کی 42 آسامیوں کے لیے 187 امیدواروں نے میدان مار لیا ہے۔ ڈی سی دفاتر، راولپنڈی اور گجرات کے دفاتر میں سٹینوگرافر کی آسامیوں کے نتائج بھی جاری ہوئے ہیں۔ کامیاب امیدواروں کو انٹرویو کے لیے کال لیٹرز، ایس ایم ایس اور ای میل کے ذریعے مطلع کیا جائے گا۔ امیدواروں کو اصل اسناد کے ساتھ حاضر ہونے کی ہدایت کی گئی ہے۔