لندن(رم نیوز) مشرقِ وسطیٰ میں کشیدگی کی وجہ سے برٹش ایئرویز کی دبئی اور تل ابیب سمیت کئی پروازیں جون تک منسوخ کردی گئی ہیں۔ برٹش ایئرویز نے مشرقِ وسطیٰ میں جاری علاقائی تنازع اور فضائی حدود میں غیر یقینی صورتحال کے باعث اہم روٹس پر پروازیں معطل کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔
دبئی، تل ابیب، امان اور بحرین کے لیے پروازیں 31 مئی تک، جبکہ دوحہ کے لیے 30 اپریل تک منسوخ رہیں گی۔سعودی عرب (ریاض اور جدہ) کے لیے پروازیں شیڈول کے مطابق جاری رہیں گی۔ متاثرہ مسافروں کو مکمل ریفنڈ، تاریخ کی تبدیلی یا متبادل ایئر لائنز میں بکنگ کے اختیارات دیے گئے ہیں۔ ایئر لائن کے مطابق یہ فیصلہ مسافروں اور عملے کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے کیا گیا ہے اور صورتحال کا مسلسل جائزہ لیا جا رہا ہے۔