اسلام آباد (رم نیوز) قائدِ حزبِ اختلاف محمود خان اچکزئی نے جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کی، جس میں ملک کی سیاسی و معاشی صورتحال پر اہم فیصلے کیے گئے۔ اپوزیشن جماعتوں نے آنے والے وفاقی بجٹ میں حکومت کو بھرپور پارلیمانی مزاحمت کا سامنا کرنے کے لیے مربوط لائحہ عمل تیار کرنے پر اتفاق کیا۔ بڑھتی ہوئی مہنگائی، پیٹرولیم قیمتوں میں اضافے اور خیبرپختونخوا میں بدامنی کے خلاف دونوں رہنماؤں نے مشترکہ موقف اپنانے کا فیصلہ کیا۔ محمود خان اچکزئی نے زور دیا کہ 18ویں ترمیم کا تحفظ اور پارلیمنٹ کی خود مختاری ہی ملک کو موجودہ بحران سے نکال سکتی ہے۔
محمود اچکزئی اور مولانا فضل الرحمان کا بجٹ پر حکومت کو 'ٹف ٹائم' دینے اور مشترکہ تحریک کا فیصلہ