کراچی (رم نیوز) پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے تیسرے روز بھی منفی رجحان برقرار ہے، جہاں ہنڈرڈ انڈیکس 1000 سے زائد پوائنٹس کی کمی کے بعد 1 لاکھ 67 ہزار 806 کی سطح پر آگیا ہے۔گزشتہ روز کی 1590 پوائنٹس کی کمی کے بعد آج بھی مارکیٹ دباؤ کا شکار ہے۔ مقامی مارکیٹ کے برعکس ایشیائی منڈیوں (جنوبی کوریا، جاپان اور تھائی لینڈ) میں آج تیزی ریکارڈ کی گئی ہے۔ جنوبی کوریا کے کوسپی انڈیکس میں سب سے زیادہ 2.29 فیصد اضافہ دیکھا گیا۔
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں مندی کا تسلسل ، ہنڈرڈ انڈیکس 1000 پوائنٹس مزید گر گیا