سٹاک مارکیٹ میں تیزی کا رجحان۔۔۔۔ تاریخ میں پہلی بار72 ہزار پوائنٹس کی سطح عبور کرگئی

کراچی(رم نیوز)سٹاک مارکیٹ میں تیزی کا رجحان ہے۔ سٹاک مارکیٹ تاریخ میں پہلی بار72 ہزار پوائنٹس کی سطح عبور کرگئی ہے۔ پاکستان سٹاک مارکیٹ میں 686 پوائنٹس کااضافہ ہوا ہے۔ ہنڈرڈ انڈیکس 72 ہزار46 پوائنٹس کی سطح پر ٹریڈ کررہا ہے۔ واضح رہے کہ 22 اپریل کو 100 انڈیکس 523 پوائنٹس یا 0.74 فیصد اضافے کے بعد 71 ہزار 433 پوائنٹس کی بُلند ترین سطح پر پہنچ گیا تھا۔