کیا فیس بک کا نام تبدیل ہونے والا ہے؟

کیلیفورنیا(رم نیوز) سوشل میڈیا ایپلی کیشن فیس بک کی جانب سے نام تبدیل کیے جانے کی منصوبہ بندی کی جا رہی ہے کیوں کہ اب یہ ایپلی کیشن صرف ایک سوشل ایپ نہیں بلکہ اس سے بڑھ کر ایک مکمل ڈیجیٹل دنیا بن چکی ہے۔فیس بک کا نام رواں ماہ کی 28 تاریخ کو مارک زکر برگ کی صدارت میں کانفرنس کے دوران طے کیا جا سکتا ہے۔تاہم نام اور شناخت تبدیل ہونے کی وجہ سے فیس بک صارفین کو کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا۔اس کا مقصد کیا ہے،ماہرین کے نزدیک فیس بک میں تبدیلی لانے کا اہم مقصد اس سے سوشل میڈیا کاٹیگ ہٹانا اور تنازعات کا حل ہے۔