ضمانت مسترد۔۔۔آریان کومزید کچھ دن جیل میں رہنا ہوگا

ممبئی(رم نیوز) شاہ رخ خان کے بیٹےآریان خان کی ضمانت کی درخواست ایک بار پھر مسترد کردی گئی ہے۔ ضمانت کی درخواست مسترد ہونے پر انہیں مزید جیل میں رہنا ہوگا۔

کروز شپ ڈرگ کیس میں ملزمان آریان خان ، ارباز مرچنٹ اور منمون دھمیچا کی ضمانت کی درخواستیں مسترد کر دی گئی ہیں۔ آریان خان کو 2 اکتوبر کی رات بحری جہاز پر منعقد ریو پارٹی پر اچانک چھاپہ مار کر گرفتار کیا گیا تھا اور منشیات بر آمد کی تھی۔ دوران تفتیش شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان نے منشیات استعمال کرنے کا اعتراف کیا تھا۔