شاہ رخ خان بیٹے سے ملنےجیل پہنچ گئے،ممبئی ہائیکورٹ میں سماعت کب ہوگی؟

ممبئی(رم نیوز)بالی وڈ کے بادشاہ شاہ رخ خان اپنے بیٹے سے ملنے جیل پہنچ گئے۔آریان خان کی ضمانت ممبئی سیشن کورٹ نے مسترد کر دی گئی تھی۔اب بیٹے کی ضمانت کے لیے شاہ رخ خان کو ہائیکورٹ جانا پڑے گا۔ ممبئی ہائی کورٹ میں 26 اکتوبر بروز منگل کو سماعت ہوگی۔

شاہ رخ آرتھر روڈ جیل پہنچے تومیڈیا نے ان کو گھیر لیا تاہم انہوںنے کسی سے کوئی بات نہیں کی۔آریان خان کو 2 اکتوبر کی رات ریو پارٹی سے چھاپہ مار کر گرفتار کیاگیا تھا۔ان سے منشیات برآمد ہوئی تھی۔

یہ پہلا موقع ہے جب شاہ رخ کوبیٹی کی گرفتاری کے بعد کیمرے کے سامنے دیکھا گیا ۔انہوں نے آریان خان کی گرفتاری کے بعد سے اپنی تمام شوٹنگز اور پراجیکٹس کو منسوخ کر دیا ہے۔