شاہ رخ خان کے گھر پر چھاپہ؟

ممبئی(رم نیوز)منشیات کیس میں این سی بی کی جانب سے بالی وڈ کنگ شاہ رخ خان کے گھر پرچھاپہ مارا گیا ہے۔ شاہ رخ خان کی آج صبح آرتھر جیل میں بیٹے آریان خان سے ملاقات کے بعد ہی نارکوٹکس کنٹرول بیورو نے منشیات کیس کے سلسلے میں اُن کی رہائش گاہ ’منت‘ پر چھاپہ مارا ہے۔بھارتی میڈیا کی جانب سے ابھی تک مزید تفصیلات جاری نہیں کی گئی ہیں ۔

واضح رہے کہ ممبئی کروزشپ کیس میں گرفتار آریان خان کی ضمانت کی درخواست پر ممبئی ہائی کورٹ میں 26 اکتوبر بروز منگل کو سماعت ہوگی۔ عدالت کی جانب سے آریان کی درخواستِ ضمانت چار بار مسترد کی گئی ہے۔