8 سالہ جاسم محمود کا نام گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں کیسے آیا؟

آٹھ سالہ بچے نے اپنا نام گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں شامل کرا لیا ہے، اس بچے کا نام جاسم محمود ہے۔8 سالہ جاسم نے 30 سیکنڈز میں 22 کپ اپس کا چیلنج 27 کپ اپس کرکے توڑ ا۔اس سے پہلے کپس اپ کرنے کا عالمی ریکارڈ30 سیکنڈز میں22 تھا یہ کپس اپ کیا ہے؟ یہ ایک ایروبیٹک موومنٹ ہے جس میں کھلاڑی ایک پرون پوزیشن سے یعنی اوندھے منہ پوزیشن سے خود کو کھڑی پوزیشن پہ منتقل کرتا ہے۔یہ جتنا سننے میں مشکل لگ رہا ہے اتنا ہی کرنے میں ہے۔ لیکن ایسی موومنٹس ہیں ایروبکس کا خاصہ ہیں یہ پوزیشن کئی جگہوں پہ استعمال ہوتی ہیں جس میں بریک ڈانس، جمناسٹک، مارشل آرٹس، ریسلنگ، فری رننگ یہاں تک کی فلموں کی فائٹنگ سینز میں بھی اس کا استعمال کیا جاتا ہے

جاسم کا تعلق نارتھ پاکستان سے ہے ان کے والد کا نام عرفان محسود ہے جو خود گنیز بک آف ریکارڈہولڈر ہیں ،جاسم ایک بین الاقوامی مارشل آرٹ ریکارڈ ہولڈر بننے کاعزم رکھتے ہیں جس میں ان کے والدکی بھرپور رہنمائی حاصل ہے۔