بھارت سے مقابلہ، پاکستان کیا منصوبہ بندی کررہا ہے؟

کراچی(رم نیوز)ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ میں پاکستان نے بھارت سے مقابلے کے لئے منصوبہ بندی شروع کردی ہے۔ پاکستان اپنے روایتی حریف بھارت کے خلاف بہترین منصوبہ بندی سے کھیل کے میدان میں اترنا چاہتا ہے۔ امکان ہے کہ ٹی ٹوینٹی ورلڈکپ میں بھارت کے خلاف اہم ترین میچ میں پاکستان ٹیم 6 بیٹسمینوں، 2 سپنرز اور تین فاسٹ بائولروں کے ساتھ میدان میں اترے گی۔

محمد حفیظ اور شعیب ملک بھی ضرورت پڑنے پر بولنگ کرسکتے ہیں اور بھارت سے اہم میچ میں ان فارم حیدر علی کو کھلانے کے امکانات کم ہیں۔ ٹیم انتظامیہ کا سینئر کھلاڑیوں کے ساتھ ہی میدان میں اترنے کا منصوبہ ہے۔

دونوں وارم اپ میچز میں اسی کمبی نیشن کومیدان میں اتاراگیا لہٰذا فٹنس مسائل نہ ہوئے تو وارم اپ میچز والا کمبی نیشن ہی بھارت کے خلاف کھیل سکتا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان کی اننگز کا آغاز کپتان بابر اعظم اور محمد رضوان کریں گے ۔ آصف علی کو پاور ہٹر کے طور پر کھلایاجارہا ہے۔تاہم ٹاس اہم ہوگا۔ ٹاس جیتنے والی ٹیم کی ترجیح بولنگ ہوگی۔