بل گیٹس نے بیٹی کی شادی کرا دی،داماد کیا کام کرتا ہے؟

ٹیکنالوجی کی دنیا کے ایک بڑے نام بل گیٹس کی بیٹی کی شادی چند دن قبل سوشل میڈیا پر بہت زوروں پر تھی۔ جینیفر بل گیٹس کی سب سے بڑی بیٹی ہیں اور اس کے علاوہ ان کے دوبچے اور ہیں۔ یاد رہے کہ مائیکروسوفٹ کے بانی بل گیٹس اور ان کی بیوی ملنڈا نے تین ماہ پہلے علیحدگی اختیار کر لی تھی۔

سوشل میڈیا پراس کا اعلان کرتے ہوئے کہا گیا تھا کہ بحیثیت میاں بیوی ہم اس رشتے کو آگے لے کر نہیں چل سکتے لیکن شادی پر وہ ایک روایتی والدین کی طرح فرائض اور ذمہ داریوں کو پورا کرتے ہوئے دونوں ساتھ نظر آئے۔اپنی بیٹی کی شادی کے انتظامات دونوں نے ایک بہترین والدین کی طرح ادا کیے۔ شادی کا اہتمام دلہن کے ایک سو چوبیس ایکڑ پہ مشتمل فارم ہاؤس پر کیا گیا تھا۔ جس میں مہمانوں کی ایک کثیر تعداد نے شرکت کی۔

آس پاس کی سڑکیں سکیورٹی کی وجہ سے بند کر دی گئی تھیں اور مہمانوں کے لیے بہترین انتظامات کیے گئے تھے۔ شادی پر خرچے کی بات کروں تو اس شادی کو اس سال کی سب سے بڑی شادی کہا جا رہا ہے جس میں بیس لاکھ ڈالرز خرچ کیے گئے۔ واضح رہے، بل گیٹس نے ایک اچھے باپ کی طرح بیٹی کے بہتر مستقبل کے لیے تقریبا سولہ ملین ڈالرز کی جائیداد بیٹی کے نام کی تھی۔ جس میں سے ایک یہ ہارس فارم ہاؤس ہے۔

جو ویسٹ چیسٹر میں واقع ہے۔ نئے شادی شدہ جوڑے کے حوالے سے بات کروں تو دونوں کلاس فیلو تھے اور ایک لمبے عرصے سے ایک دوسرے کی لیے پسندیدگی رکھتے تھے۔ دونوںکو ہارس رائیڈنگ سے جنوں کی حد تک لگاؤ ہے۔ جبکہ دلہا نائل نصر ایک پروفیشنل گھڑ سوار ہیں جو بہت سے بین الاقوامی مقابلے بھی جیت چکے ہیں۔ اس وقت نائل مصر کیلیفورنیا میں رہتے ہیں اور نصر سٹیبلز ایل ایل سی نامی ایک کمپنی کے مالک ہیں۔