کتنے سال بعد امریکہ نے پاکستان میں اپنا سفیر نامزد کیا ہے؟

ایک عرصے کے بعد امریکہ نے اپنا سفیر پاکستان میں نامزد کر دیا ہے۔ ڈونلڈ بلوم اس وقت تیونس میں فرائض سرانجام دے رہے ہیں۔ جو بائیڈن حکومت آنے والے دنوں میں سفیر ڈونلڈ بلوم کی نامزدگی کا اعلان کرے گی۔کتنے سال بعد امریکہ نے پاکستان میں اپنا سفیر نامزد کیا اور اس سے پہلے سفیر کن وجاہات کہ بنا پہ تعینات نہیں کیا گیا ۔

تین سال کے عرصے کے بعد امریکہ نے اپنا سفیر پاکستان میں نامزد کیا ہے۔ اس سے قبل ولیم ایڈورڈ کو ٹرمپ انتظامیہ نے نامزد کیا تھا لیکن نامکمل فورمیلٹیزکی وجہ سے فیصلہ واپس لے لیا گیا۔ اب تک کے آخری امریکی سفیر ڈیوڈ ہیل تھے۔جو2018 میں عہدہ سے دستبردار ہوئے۔ 2018 میں ہیل کے اسلام آباد سے چلے جانے کے بعد، پاکستان میں امریکی مشن کی سربراہی پول جونزنے کی۔ اینجلا ایگلرز نے پال جانز کی مدت پوری ہونے کے بعد اسلام آباد میں بطور قائم مقام معاملات کا چارج سنبھالا۔

نامزد امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم ایک سینئر فارن سروس کے کیرئیر ڈپلومیٹ ہیں۔ ان کی تعیناتی افغانستان کے لیے فائدہ مند سمجھی جا رہی ہے کیونکہ وہ کابل مین بھی امریکی سفارتخانے میں پولیٹکل کونسلر کے طور پر کام کر سکتے ہیں۔ ڈونلڈ بلوم اس وقت تیونس میں2019

سے سفارتی ذمہ داریاں سر انجام دے رہے ہیں۔ اس کے علاوہ وہ مصر، اسرائیل، لیبیا، بغداد، مین بھی مختلف فرائض سنبھال چکے ہیں۔ ڈونلڈ بلوم مشی گن یونیورسٹی سے تعلیم یافتہ ہیں ۔