ٹرمپ نے اپنا سوشل میڈیا پلیٹ فارم چلانے کا اعلان کیوں کیا؟

واشنگٹن(رم نیوز) فیس بک اورٹویٹر اکاؤنٹ پر پابندی سے تنگ آکر سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنا سوشل میڈیا پلیٹ فارم چلانے کا اعلان کر دیاہے۔انہوں نے کہا ’’ٹروتھ سوشل‘‘ کے نام سے اپنا سوشل پلیٹ فارم بنا رہاہوں، نیا سوشل پلیٹ فارم لانے کا مقصد بڑے سوشل نیٹ ورکس کی حکمرانی کوختم کرنا ہے۔

ٹرمپ کا فیس بک اکاؤنٹ 2023 تک جبکہ ٹویٹر اکاؤنٹ مستقل بند ہے۔ سابق امریکی صدر کا سوشل پلیٹ فارم آئندہ ماہ سے لانچ کرنے کا پروگرام ہے۔