ریاض (رم نیوز)بیلاروس نے ڈرون ٹیکنالوجی کے بڑھتے ہوئے خطرات کے پیش نظر ایک جدید لیزر ہتھیار متعارف کرا دیا ہے، جسے فوجی اور سویلین تنصیبات کی حفاظت کے لیے استعمال کیا جا سکے گا۔عالمی میڈیا کے مطابق، یہ ہتھیار بیلاروسی کمپنی لمیٹڈ نے سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں منعقدہ ورلڈ ڈیفنس شو 2026ء میں پیش کیا۔ رپورٹ کے مطابق یہ لیزر ہتھیار ڈرونز کی نگرانی اور ہدف کا تعین کرنے والے آپٹیکل سسٹم کو تباہ کر کے ہر قسم کے ڈرونز کو ناکارہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔
مؤثر رینج: 50 سے 500 میٹر لیزر پاور: 0.75 سے 2.0 کلو واٹ وزن: 4 سے 4.5 کلوگرام
یہ ہتھیار شہری اور فوجی دونوں مقامات پر سیکیورٹی کے لیے انتہائی مؤثر ثابت ہو سکتا ہے۔