سعودی ولی عہد اور ترک صدر کا ٹیلیفونک رابطہ: "سعودی خود مختاری پر سمجھوتہ نہیں ہوگا"، صدر اردوان

ریاض (رم نیوز)سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان اور ترک صدر رجب طیب اردوان کے درمیان ایک اہم ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے، جس میں مشرقِ وسطیٰ کی تیزی سے بدلتی ہوئی صورتحال اور علاقائی بحران پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔گفتگو کے دوران ترک صدر نے سعودی عرب کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے کہا سعودی عرب کی خود مختاری کی کسی بھی قسم کی خلاف ورزی ناقابلِ قبول ہے۔ ترکیہ، سعودی عرب کی سلامتی اور استحکام کے لیے اٹھائے جانے والے تمام اقدامات کی بھرپور حمایت کرتا ہے۔